پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کے مسلسل فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اُٹھانے کی وجہ سے ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ محدود کر دیا گیا۔
اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ میرے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو ’شیڈو بین (shadow banned)‘ یعنی مخصوص صارفین تک محدود کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ غزہ کی صورتِ حال پر ’ایکس‘ کس طرح منصفانہ طور کام کر رہا ہے لیکن میں یہ ضرور جانتی ہوں کہ ہم آواز اُٹھانا بند نہیں کر سکتے۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ شیڈو بین مشہور شخصیات کی آواز کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کا ایک طریقہ بھی ہے تاکہ جو لوگ اپنی مقبولیت کھونے سے نہیں ڈرتے اُنہیں شیڈو بین کے ذریعے خاموش کروا دیا جائے۔
اُنہوں نے لکھا کہ لیکن میں پھر بھی خاموش نہیں بیٹھوں گی اور کوڈ کا استعمال کر کے شیڈو بین سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
اُشنا شاہ نے اپنے مداحوں سے مطالبہ کیا کہ براہِ کرم آپ سب بھی ایسا ہی کریں۔
اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز اُٹھاتے رہیں کیونکہ یہ جنگ بندی عارضی ہے اور جلد ختم ہونے والی جس کے بعد یہ غزہ کے لوگوں پر مزید مظالم کریں گے۔