• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیون اینڈ کورنوال میں برفباری کے باعث لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

لندن (پی اے) ڈیون اینڈ کورنوال میں برفباری کی وجہ سے لوگوں سے انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ جمعرات کو سنو اور آئس کیلئے یلو ویدر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ آئیوی برج کمیونٹی کالج، جس میں 2,000 سے زیادہ طلبہ ہیں، نے جمعرات کو موسم کی خرابی کی وجہ سے کالج بند رکھنے کا اعلان کیا۔ سڈماؤتھ (سڈ ویلی) کے ڈیون کاؤنٹی کونسل کے رکن اور ہائی ویز مینجمنٹ کیبنٹ کے رکن کونسلر سٹیورٹ ہیوز نے کہا کہ ہمارے پاس برف باری ہوئی ہے اور کسی بھی مشکل مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہل تیار ہے۔ کونسلر ہیوز نے ٹویٹ کیا کہ ایسا لگتا ہے جیسے اس ریڈار پیشگوئی کے ساتھ صبح ڈیون بھر میں برفباری ہونے والی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتیں جبکہ ڈرائیونگ کرتے وقت بہت زیادہ محتاط رہیں اور اپنے سفر کو زیادہ وقت دیں۔
یورپ سے سے مزید