کراچی(آئی این پی)ایک بیٹے کی تین مائیں ، نادرا کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ، خاتون نے نادرا کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں نوجوان عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نادراریکارڈکےمطابق 17 سالہ نوجوان عمررضا کی تین مائیں ہیں، نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے۔