راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں7افراد جان کی بازی ہارگئے۔ پانچ افراد کو قتل کردیاگیا،ایک شخص نے خودکشی کرلی جب کہ ایک موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پر وریاماں گاؤں میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور6زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق خاندانی رنجش پر جھگڑاہوا اور اس دوران طارق محمود، احتشام اور عامر شہزاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث فریقین کے 6افراد کو تحویل میں لے لیا۔ تھانہ روات کے علاقہ گنگال گاؤں میں 45سالہ حق نوازولد پنوں خان ویران جگہ مردہ پایا گیا،ایس ایچ اوروات چودھری ذوالفقار کاکہنا ہے کہ مرنے والے کے جسم پر کسی قسم کے زخم وغیرہ کا نشان نہیں ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈ پر شادی ہال کے قریب 35 سالہ اسماعیل خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،ایس ایچ او انسپکٹرراجہ افتخارنے بتایاکہ چارپانچ سال پہلے مقتول نے اپنی بہن اوربھانجے کوقتل کردیاتھا۔تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 30سالہ اسراراحمد نے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی ۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں کوہ نورملزکے سامنے موٹرسائیکل سوارعمر ولدافسرخان ڈمپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔