راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجج کے نام پرنوسر بازی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ساتھ تصاویر دکھا کر دوسرے ملزم کو ریلیف دلانے کی ڈیل کی تھی ۔ راجہ قیصر نے تھانہ جلال پور میں درج مقدمہ میں ملزم افتخار علی کی بریت کی اپیل کا فیصلہ اس کے حق میں کرانے کاوعدہ کیاتھاتاہم عدالت عالیہ نے اپیل خارج کردی ۔افتخار علی نے جسٹس چوہدری عبدالعزیز سے ملنے کی کوشش کی ، روکنے پر ساری کتھا سنائی جبکہ افتخار کے موبائل سے ملزم قیصر کی دی گئی تصاویر بھی برآمد ہوئیں ۔