• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل جتنا آزاد ہوتا ہے جج نہیں ،ججزفیصلے قانون کے مطابق کریں،جسٹس طارق مسعود

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام راولپنڈی وکلاء ہسپتال اور نئے چیمبرز کے افتتاح کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے علاوہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ اور ضلعی عدالتوں کے ججوں نے بھی شرکت کی۔ جسٹس سردار طارق مسعود نےکہا وکیل جتنا آزاد ہوتا ہے اتنا جج نہیں ہوتا۔ ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہئیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ راولپنڈی کے وکلاء کیلئے ہسپتال کا منصوبہ مکمل کرنے کی پوری کوشش کرونگا۔
اسلام آباد سے مزید