• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں 63 دہشتگرد حملے، 83 افراد جاں بحق، 37 سکیورٹی اہلکار شامل

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )دہشتگردی کے واقعات میں دو ماہ مسلسل کمی کے بعد نومبر میں ایک بار پھر 34 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی دارالحکومت میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (ُPICSS) کی سیکورٹی رپورٹ کے مطابق، نومبر کے دوران کل 63 دہشتگرد حملے ہوئے جس میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 37 سکیورٹی فورس کےاہلکار اور 33 شہری شامل، 89 افراد زخمی ہوئے جن میں 53 شہری اور 36 سکیورٹی فورس کے اہلکار شامل ہیں۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کم از کم 59 دہشتگردوں کو مار ا جبکہ 18 مشکوک دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ان کارروائیوں کی وجہ سے ملک کافی حملوں سے بچ گیا۔ اکتوبر 2023 کے ساتھ تقابلی جائزے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ نومبر 2023 میں دہشتگرد حملوں میں 34 فیصد کی اضافہ، اموات میں 63 فیصد اضافہ، اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ ما ہ کے دوران میں پاکستان میں 599 دہشتگرد حملے ہوئے جن میں 897افراد مارے گئے اور 1241زخمی ہوئے۔ یہ 2022 کے پہلے 11ہینوں کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات میں 81 فیصد کی اضافہ‘ جانی نقصان میں 86 اور زخمیوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید