• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی کنفیوژن نہیں، وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہونگے، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی کنفیوژن نہیں مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی ،علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے پیچھے ہٹنے کی وجہ سیاسی ہے وہ دوبارہ آئیں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی بنیں گے۔

سربراہ پلڈاٹ، احمد بلال محبوب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کی فہرست وقت پر آگئی ہے۔روشن امکانات ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔

رہنما ن لیگ، احسن اقبال نے کہا کہ کوئی کنفیوژن نہیں ہے پارٹی صدر شہباز شریف کئی مواقعوں پر کہہ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔اس وقت ملک جن نامساعد حالات سے دوچار ہے جو ہمارا معاشی بحران ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ خارجی سطح پر ہمیں جس طرح کی مدد چاہئے۔ نواز شریف کا تجربہ ان کی بین الاقوامی ساکھ ، تعلقات یہ سب پاکستان کے لئے اس بحران کے موقع پر ایک بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ہمیں اس وقت ایک آزمودہ ، تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے ۔ 2018ء میں اپرنٹس شپ کا تجربہ کرچکے ہیں مزید نہیں کرسکتے۔پاکستان نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں حکمت عملی ، اصلاحات کی ضرورت ہے۔ہمیں اعتماد کے ساتھ آگے دیکھنے کی ضرورت ہے اس کے لئے ایک تجربہ کار اور آزمودہ قیادت نواز شریف کی صورت میں ہے۔ہائبرڈ نظام تو ناکام ہوچکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید