ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایڈز سے آگاہی کے عالمی دن کے سلسلے میں الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کی جانب سے آگاہی واک کی گئی۔ واک کی قیادت ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سرورچوہدری ،بریگیدئیر( ر) ڈاکٹر محمد طارق ،ڈاکٹر گوہر علی ارشد اور ڈاکٹر آئمہ آفتاب نے کی ، ڈاکٹر سرور چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز سے بچائو ممکن ہے یہ دنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے کہ ایڈز کا پھیلائو کیسے روکا جائے ۔