• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں کے جبری مذہب تبدیلی کا نوٹس لیا جائے، مشعال ملک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال ملک نے برطانوی پارلیمنٹرینز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے لندن چیئر پرسن اے پی پی جی ڈیبی ابرہمز کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر مشعال ملک نے عالمی برادری پر زور دیا بھارت میں مسیحی اور دیگر اقلیتوں کے آر ایس ایس نظریہ کے تحت جبری مذہب تبدیلی کا نوٹس لیاجائے۔
اسلام آباد سے مزید