کراچی(اسٹاف رپورٹر)احمد آباد میں ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مچل مارش کا کہنا ہے کہ ٹرافی پر پاؤں رکھنے کا پچھتاوا نہیں ہے دوبارہ بھی رکھوں گا۔مچل مارش نے کہا کہ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر کوئی توہین نہیں کی، میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا البتہ میگا ایونٹ کے فوراً بعد بھارت کے خلاف سیریز کی وجہ سے جیت جشن مانند پڑگیا۔آسٹریلوی کرکٹر نے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ یہ عمل دہرائیں گے، جس پر مارش نے جواب دیا سچ پوچھیں تو، ہاں۔مچل مارش نے ورلڈکپ کے بعد سیریز پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ جیتنے کے بعد شاید ہم جشن منانے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے مستحق تھے، امید کریں گے کہ بڑے ٹورنامنٹ کے بعد دوبارہ زیادہ سیریز نہیں ہوں گی۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ٹرافی پر پاؤں رکھنے کے معاملے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مچل مارش نے پہلی بار لب کشائی کردی۔آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد مچل مارش کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ٹرافی پر پاؤں رکھے ہوئے تھے جس کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ نے مچل مارش پر تنقید کی تھی اور ان کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔