• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کا دورہ پڑنے سے فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم کا انتقال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ اسپتال پہنچائے جانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ احسن کریم کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور میں ادا کی گئی۔