اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم کے تحفظات اور خدشات پر بات چیت اور ان کے ازالہ کے لئے کل پیر4 دسمبر کو دن گیارہ بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات اور مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ ایم کیو ایم نے انتخابی عمل کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے بعض تحفظات کا اظہار کیا تھا۔