لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج یوتھ لیگ کے 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں سینکڑوں مقامات پر قومی یوتھ کنونشنز، سمینارز، امن مارچ و دیگر تقاریب ہوئیں۔ان تقاریب میں منہاج یوتھ لیگ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، 35ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں مرکزی تقریب آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تقریب میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس سمیت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ مرکزی تقریب کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نے ملک کے طول و عرض میں نوجوانوں کے اندر ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا اور ایک ایسی سوچ سے ہمکنار کیا ہے۔