• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ چیپٹر کی افتتاحی تقریب

لاہور ( جنرل رپورٹر ) دُنیا بھر میں پاکستانی تہذیب وثقافت اور مصنُوعات کو فروغ دینے کےلئے یورپ سے شروع کئے جانے والے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے پاکستان چیپٹر کی افتتاحی تقریب لاہور چیمبر آف کامرس میں ہوئی ۔جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اخوت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے اسے ملک وقوم کی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ اُنہوں نے پی پی این ای پاکستان کے صدر عدنان چودھری کی خدمات کوسراہا ۔ مقررین نے تنظیم کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ حاضرین کو پی پی این ای کے چئیرمین اور سویڈن میں رہائش پزیر پاکستانی نژاد زبیر حُسین کی خدمات پر مبنی دستاویزی رپورٹ بھی دکھائی گئی ۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے تقریب کے شرکاء کا شُکریہ ادا کیا تقریب کے اختتامی سیشن کی صدارت یوکرائن میں پاکستان کے سابق سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ زاہدمبشرشیخ نے کی اور پی پی این ای کے عہدیداروں کو نامزدگی سر ٹیفکیٹ پیش کئے۔
لاہور سے مزید