• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت سے نئی نسل کو روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت،علمائے کرام

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام 17 جون کو منعقد ہونے والے عظیم الشان علماء کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلہ میں مجلس کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز مولانا سمیع اللہ، مولانا پیر محمد زبیر جمیل نے لاہور بھر کے جامعات، شخصیات د ینی جماعتوں کے سرکردہ حضرات اور علماء کرام، ائمہ مساجد ، خطباء عظام اور دینی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں علماء کنونشن میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔علماء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ اور بنیادی عقیدہ ہے، جس کے تحفظ کے لیے ہر دور میں علماء حق نے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ آج بھی اس عقیدہ کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا اور نئی نسل کو اس کی اہمیت سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 17 جون کا علماء کنونشن اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، خطباء اور دینی قائدین شرکت کریں گے۔
لاہور سے مزید