• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں خواتین دہشتگردوں کی فہرست، گلالئی اسماعیل کا نام بھی شامل

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں خواتین دہشت گردوں کی فہرست میں معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کا نام بھی شامل ہے،امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنیوالی گلالئی اسماعیل پر شدت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔دستاویز کے مطابق گلالئی اسماعیل کا نام 7جون 2019سے ٹیرر فنانسنگ کے الزام میں فہرستمیں شامل ہے۔امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی گلالئی اسماعیل پر شدت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے،گلالئی اسماعیل کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دفعات درج ہیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا  (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی میں ملوث50سے زیادہ خواتین کی فہرست جاری کی تھی۔اس حوالے سے ایک بیان میں ردعمل دیتے ہوئے گلالئی اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے سی ٹی ڈی نے اپنا مذاق اڑایا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید