• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصدق ملک کی بھارت سے واپسی مؤخر، بھارتی صحافی نے امن پسند قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) مصدق ملک کی بھارت سے واپسی مؤخر، بھارتی صحافی نے امن پسند قرار دیدیا۔ وفاقی وزیر کو پیرکو بھارت سے روانہ ہونا تھا، تاہم ان کی پرواز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، آج وطن پہنچیں گے۔صحافی آشیش سنگھ کی وفاقی وزیر سے ملاقات اورگفتگو ہوئی،ان کا کہنا تھا دونوں ملکوں کی لفظی محاذ آرائی کے برعکس مصدق ملک امن کے خواہاں دکھائی دئیے ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارت سے اپنی واپسی کا سفر ایک روز کے لیے مؤخر کردیا ہے اور اب وہ آج وطن پہنچیں گے۔ بھارتی صحافی رویندر سنگھ رابن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ پاکستانی وزیر کو پیرکو بھارت سے روانہ ہونا تھا، تاہم ان کی پرواز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید