کراچی(نیوزڈیسک)ہیروئن اسمگلنگ کا الزام ، مکہ مکرمہ میں 3پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی ۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق تینوں پاکستانی شہریوں نے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کا جرم کیا تھا، سعودی سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ مجاز عدالت میں پیش کیا گیا۔