کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے بزرگ خاتون کی 5 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے حسن ابدال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بزرگ خاتون سے دھوکہ دہی کے ذریعے ہتھیائی گئی 5 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر کے انہیں واپس کر دی اور مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون چاند بی بی سے ان کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کے جھوٹے وعدے کرکے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی 5 لاکھ روپے ہتھیا لئے تھے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے متاثرہ خاتون کی فریاد پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور مکمل رقم برآمد کرکے انہیں واپس کر دی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔