• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسافٹ اور انگلش پریمیئر لیگ کے عالمی ہیکاتھون میں پاکستان کی شاندار کامیابی، 804 منصوبوں میں دوسری پوزیشن

اسلام آباد (حنیف خالد) مائیکروسافٹ اور انگلش پریمیئر لیگ کے اشتراک سے منعقدہ عالمی مقابلے ’’اِن سائیڈ دی گیم: ڈویلپر ہیکاتھون‘‘ میں پاکستان کے تین نوجوان ڈویلپرز نے مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبے ’’فٹبالیٹکس‘‘ کے ذریعے دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم کی یہ کامیابی 804عالمی منصوبوں میں سے نمایاں ترین کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے۔عالمی سطح کے اس مقابلے میں مختلف ممالک سے 2031 ڈویلپرز نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 804 منصوبے پیش کیے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید