• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات، دوطرفہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول ہاؤس ترجمان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تجارتی روابط میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید