• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او نے اوجھا انسٹی ٹیوٹ کو اشتراکی مرکز برائے امراض سینہ نامزد کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی ادارۂ صحت نےاوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کو باضابطہ طور پر سینے اور پھیپھڑوں کے امراض کے لیے اپنا اشتراکی مرکز نامزد کردیا ہے۔اس اقدام سے پاکستان کو تپِ دق کی تحقیق، مصنوعی ذہانت سے تشخیص اور طبی تربیت کے شعبوں میں علاقائی سطح پر معاونت کا موقع ملے گا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نےاوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کو باضابطہ طور پر سینے اور پھیپھڑوں کے امراض کے لیے اپنا اشتراکی مرکز نامزد کردیا ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے تحت کام کرتے ہوئے یہ مرکز ایک متفقہ تکنیکی لائحہ عمل پر عمل درآمد کرے گا، جس کی بنیادی توجہ تپِ دق (ٹی بی) سے متعلق تحقیق، بالخصوص مصنوعی ذہانت (AI) کی معاونت سے تشخیصی سہولیات کی ترقی پر مرکوز ہوگی۔
ملک بھر سے سے مزید