کراچی (نیوزڈیسک)آزادکشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو افغانستان سے اسلحےکی ترسیل سے متعلق شرپسندوں کی گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبر اسلم امتیاز کی آڈیومیں افغانستان سے اسلحےکی ترسیل پر بات کی جارہی ہے،افغانستان میں بیٹھی بھارتی پراکسیز کے ذریعےکشمیر میں فساد پھیلایا جا رہا ہے،تفتیش پر مزید شواہد سامنے آئے اورمزید گرفتاریاں کی گئیں، 3افراد اسلحہ کشمیر لے جانا چاہتے تھے، ایکشن کمیٹی کو کالعدم کرنے کی وجہ یہی تھی کہ سارے ثبوت موجود تھے۔