کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملیر میمن گوٹھ پل کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 19 سالہ عمیر ولد سمار کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ تھانہ حدود شاہ لطیف ٹاون کی حدود میں پیش آیا ہے ۔زخمی نوجوان جام کنڈو کی طرف سے آرہا تھا کہ نامعلوم ملزمان پیچھے لگ گئے اور انہوں نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں ۔ زخمی سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی ہے۔ پولیس واقعہ سے متعلق تفتیش کررہی ہے ۔