• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے لاہور، آن لائن رومانس اسکیم اور مالی فراڈ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )این سی سی آئی اے لاہور نے آن لائن رومانس اسکیم اور مالی فراڈ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان کو رحیم یار خان اور لودھراں میں دو الگ الگ چھاپوں کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے ذریعے متاثرہ خاتون کو جذباتی تعلق میں الجھا کر برطانیہ سے 10ہزار ڈالر مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی بھیجنے کا جھانسہ دیتے اور بعد ازاں سرکاری افسران کا روپ دھار کر مختلف بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرواتے تھے۔ اس طریقے سے مبینہ طور پر 58 لاکھ 9 ہزار روپے کا فراڈ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران تین موبائل فونز اور ایک گاڑی قبضے میں لی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید