کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی کور کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط میں اٹھائے گئے معاملات کا فوری نوٹس لیا جائے۔ منگل کوکور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت اور دورانِ قید طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔