کراچی (آئی این پی ) پیپلز پارٹی نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے تاحال دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا گیا اور پیپلز پارٹی انکے جواب کی منتظر ہے۔یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ سوچ کر جواب دینگے۔ ایم کیو ایم کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی مفتاح اسماعیل سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں پارٹی کا حصہ بننے کی دعوت دیدی گئی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کی تردید کردی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے۔