• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں حلقہ بندیاں زرداری لیگ کا دھاندلی پیکیج ہے، GDA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنماؤں ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور سردار عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں حلقہ بندیوں کو زرداری لیگ کا تیار دھاندلی پیکیج قرار دیتے ہوئے کہا ہے گہ اگرسندھ کے عوام کی دشمن زرداری لیگ کو ایک بار پھر دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے اقتدار دینا ہے تو الیکشن کروانے کا کیا جواز بنتا ہے اگر اس مرتبہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نے انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کرائی تو عوام ایسے الیکشن کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی۔ جی ڈی اے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر کو فی الفور منصب سے ہٹایا جائے اور حلقہ بندیوں میں ناجائز تبدیلیوں کو درست کیا جائے۔ جی ڈی اے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب داری کے ثبوت کے طور پر لاڑکانہ میں سابقہ ایم پی اے معظم عباسی کی مثال دی کہ پی ایس 11سے معظم عباسی کا اپنا اور مخصوص علاقے اور خاندان کے ووٹ ایک سازش کے تحت پی ایس 12میں منتقل کئے ہے تاکہ پی ایس 11سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے اور حلقہ میں اس وجہ سے نا جائز اور غیر منطقی ردوبدل کی ہے کیونکہ معظم عباسی نے دو مرتبہ پیپلز پارٹی کو ان کے سیاسی گڑھ میں شکست فاش دی اور پوری سندھ میں جتنے بھی پیپلز پارٹی مخالف مضبوط حلقے تھے ان کو چار چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ سندھ میں اپوزیشن کا وجود برقرار نہ رہے ۔
اہم خبریں سے مزید