• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایک ماہ میں ایک ہزار 117 غیرقانونی تارکین وطن کو نکالا جاچکا

کراچی( ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر )کراچی سے ایک ماہ کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 1ہزار 117 افراد کو انکے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ کراچی پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم 30ہزار 784افراد کو چیک کیاگیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع ایسٹ میں 12171 افراد کو چیک کیا گیا،ضلع کورنگی میں 1719،ضلع ملیر میں 1196،ضلع سینٹرل میں 340،ضلع ویسٹ میں 14012،ضلع ساؤتھ میں 101،ضلع سٹی میں 358 اور ضلع کیماڑی میں 887 افراد کو چیک کیا گیا۔ریکارڈ کے مطابق 29 ہزار 765 افراد کے دستاویزات کی تصدیق کر کے انہیں ریلیز کیا گیا جبکہ 1ہزار 19 افراد کو وطن واپسی کے لئیے ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا جن میں سے 1015 افراد کو انکے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ریکارڈ کے مطابق جیل میں قید 102 افراد کو بھی انکے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ریکارڈ کے مطابق ضلع ایسٹ سے 481 افراد کو ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا،ضلع کورنگی سے ایک،ضلع ملیر سے 37،ضلع سینٹرل سے 54،ضلع ویسٹ سے 287،ضلع ساؤتھ سے 41،ضلع سٹی سے 61 اور ضلع کیماڑی سے 57 افراد کو ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا۔
اہم خبریں سے مزید