وہاڑی(نمائندہ جنگ) ’’معذوروں کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام خورشید ہال گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر 67معذور افراد میں وہیل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں، مرکزی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید وقاص انجم جعفری مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک بھی کی گئی۔