• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو 30ہزار فی ایکڑ تک جرمانہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو 15 تا30 ہزار روپے فی ایکڑ تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور اس کے علاوہ ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان دنیا کے دس ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں اور فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔ سموگ ماحولیاتی آلودگی کی ایک خطرناک قسم ہے ۔ ٹھہرئی ہوئی ہوا میں موجود گیسیں مثلاً کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسا ئیڈ ، میتھین، سلفر ڈائی آکسائیڈاور ہائیڈرو کاربن وغیرہ کے ذرات مل کر سموگ کا روپ دھار لیتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید