• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کو شہریوں کی شکایات اور نوٹسز کا فوری جواب دینے کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی ریلیف کیلئے عدالتی کیسز کی فوری پیروری کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو عدالتوں میں شہریوں کی شکایات اور نوٹسز کو فوری جواب دینے اور ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، انہوں نےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرکاری اداروں کو فوری کیسز نمٹانے کا حکم د یا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور ضلعی افسران پر مشتمل مشترکہ ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پراسکیوشن افسران اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عدالتی نوٹس اور ذاتی طلبی پر فوری ریکارڈ پیش کیا جائے۔
ملتان سے مزید