• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا، درخواستوں کی سماعت ہوئی ، لاپتا افراد کا سراغ نہ لگانے پر عدالت پولیس افسران پر برہم ہوگئی اور لاپتا شہری حیدر علی کیس کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر ایس ایس پی ساؤتھ کو طلب کرلیا، لاپتا شہری کی اہلیہ نے کہا کہ عرصہ دراز سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں کچھ تو داد رسی کی جائے، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے ایس ایس پی کو بلایا ہے، اب سخت کارروائی ہوگی، عدالت نے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس جاری رکھنے کا حکم دیدیا، وفاقی سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتا شہری وفاقی حکومت کے ماتحت کسی بھی ادارے کے حراستی مرکز میں نہیں ہیں، پراسیکیوشن نے مئوقف دیا کہ لاپتا شہری وقاص گھر آگیا ہے، پولیس نے شہری کامران کی مقدمے میں گرفتاری ظاہر کردی ہے، عدالت نے لاپتہ شہری کامران اور محمد وقاص کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید