• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران 2 زخمی سمیت 26 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں اورکارروائیوں کے دوران2زخمی سمیت 26ملزمان کو گرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق قائدآباد پولیس نے لانڈھی شیرپاو کالونی مولامدد قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اسد عرف حسن کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے سپرہائی وے النور سوسائٹی کچا پکا روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ڈاکو محمد ریحان ولد محمد رمضان کو 2ساتھیوں راحیل ولد محمد رمضان اور دانش ولد عبدالرحیم کو گرفتارکرکے اسلحہ ، اور موٹر سائیکل برآمدکرلی،نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے منشیات فروش معشوق علی کو گرفتارکرکے 610 گرام چرس اور نقدی ،ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروش یونس کو گرفتارکرکے 510 گرام چرس ،ڈاکس پولیس نے دو منشیات فروش بلال اور عبدالرحمنٰ عرف علی کو گرفتارکرکے 57 گرام آئس اور96 گرام کرسٹال برآمد کرلی،عوامی کالونی پولیس نے شہریوں سے 100 سے زائد قیمتی موبائل فون چھیننے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ شاہ ویز اور2 کارندوں عمران اور کاشان کو گرفتاکرکے4 پستول اور شہریوں سے چھیننے ہوئے 5 موبائل فونز برآمد کرلیے،سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ڈکیتی میں ملوث2 ملزمان رحیم اللہ اور اذان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلی،مدینہ کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروش اور نان کسٹم پیڈ سامان کی ترسیل میں ملوث6 ملزمان اکبر خان، محمد حسین،عبدالباسط، یاسر، شہزاد اورعمران کو گرفتارکرکے 40 پڑیاں گٹکا ماوا،15 کارٹن اسمگل شدہ ایرانی کیک،9 کارٹن چاکلیٹ اور 140 پیکٹ شاپنگ بیگ برآمدکرلیے،نارتھ ناظم آباد پولیس نے2 گٹکا فروشوں زر ملوک اورسید زوہیب علی کو گرفتارکرکے 175 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا، لانڈھی پولیس نے 3گٹکا ماوافروش سعود، عبدالغفور اور محمودکو گرفتارکرکے 12 کلو گٹکا اور 30ہزار روپے نقد برآمد کرلیے،سعید آباد پولیس نے گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث دوملزمان سرفرازاورعرفان کو گرفتارکرکے 1400 پڑیاں انڈین گٹکا اور23 گرام کرسٹال برآمد کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید