• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے اور لانڈھی میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 24 سال کا بچل ولد محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا،متوفی گڈاپ میں واقع گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے،لانڈھی مانسہرہ کالونی پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتارٹرک کی ٹکر سے نا معلہم راہگیر نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور ٹرک چھو ڑ کر موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ٹرک تحویل میں لے لیا ،پولیس نےلاش سر دخانے منتقل کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید