• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی انتخابات پر پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک خصوصاً صوبہ سندھ میں کئی بار اور طویل عرصے تک حکومت کی ہے، اس دوران پیپلز پارٹی کی قیادت نے جس طرح لوٹ کھسوٹ کی اور مال بنایا ،اس میں سے اندازاً صرف 10فیصد ہی آنے والے انتخابت کے ضمن میں خرچ کررہی ہے اور پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے،جنگ سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ لیکن اب سندھ کے عوام خصوصاً کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقوں کے باشندے پیپلز پارٹیٰ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اسے شکست دے دیں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید