• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے مسائل جلد حل کرنیکی کوشش کرینگے، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیر اطلاعات، اقلیتی امور و سماجی تحفظ سندھ محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر کوشش کو ممکن بنائیں گے اور جلد از جلد مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔صحافیوں کے مسائل وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت اور سرپرستی کے ساتھ بروقت حل کرائیں گے۔ صحافیوں کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا بھی اہتمام کریں گے۔الیکشن عوام کے نمائندے منتخب کرنے کا سب سے مناسب عمل ہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، احمد شاہ کی کلب آمد پر پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد اور عہدیداران و اراکین سے ملاقات کی۔ نگراں وزیر احمد شاہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب میرے گھر کی مانند ہے اور اس کے عہدیداران و اراکین میرے دوست اور بھائی ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی کیلئے پریس کلب کی خدمات شاندار ہیں۔ پریس کلب میری پہلی تربیت گاہ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید