• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی تندور سے روٹی 2 روپے میں دستیاب، گورنر نے افتتاح کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)غازی تندور سے اب عوام کو روٹی 2روپے میں دستیاب ہوگی، شہر بھر میں اس طرح کے 48تندور کھلیں گے، تمام اقدامات پر کسی بھی طرح کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے غازی تندور کا افتتاح کردیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس تندور سے عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ایڈمٹ کارڈ کا اجراءشروع کردیا گیا ہے،ان کورسز کے ذریعہ 50 ہزار طالب علموں کو آئی ٹی جدید ترین کورسز گورنر ہاؤس میں پڑھائے جائیں گے۔ گورنرہاؤس میں مارکی تیار ہوچکی ہے ، کمپیوٹرز بھی لگوادیئے گئے ہیں،ان تمام اقدامات پر کسی بھی طرح کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں اس طرح کے 48 تندور کی جگہ لے لی گئی ہے، 4 مزید تندور کا جلد افتتاح کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کرنے سے خوشی ملتی ہے،چاہے کوئی کچھ بھی کہے عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا۔
ملک بھر سے سے مزید