• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کی ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹر ریڈنگ کے لئے کے الیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے ۔ ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس میٹر ریڈنگ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موثر طریقہ ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ رپورٹ میں کے الیکٹرک کی ماہوار بلنگ نیپرا کی دی گئی مدت کے مطابق پائی گئی - کے الیکٹرک کی جانب سے بلنگ سائیکل میں کوئی لاپرواہی نہیں پائی گئی کراچی کے پروٹکٹد صارفین کی بلنگ میں سلیب کا ردو بدل نہیں پایا گیا جو خوش آئند ہے رپورٹ میں اٹھائے گئے دیگر نقاط کے حوالے سے نیپرا اتھارٹی کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائینگی۔
ملک بھر سے سے مزید