• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں پانی کے پلانٹ کا افتتاح، IMF کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں مکمل ہوگئے، نگراں وزیراعظم

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت انداز میں مکمل ہوگئے، صدر شی جن پنگ کی ملک کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔سی پیک کی بدولت گوادر اور بلوچستان ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے نکل آئے ہیں۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی سفیر نے گوادر میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے آج بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے، بلوچستان کے ساتھ نسبت کو جوڑنے میں دلی مسرت ہوتی ہے،دو اقوام میں جب قربت پیدا ہوتی ہے تو زبان کا استعمال بھی ہوتا ہے، پاکستان چائنہ کے تعلقات کیلئے ہم مختلف اصطلاحات استعمال کرتے ہیں، اصل روح کو بیان کرنے کا مقصد ہوتا ہے کہ ہم دونوں ممالک کتنے قریب ہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ قدرت نے جب زمین کا نقشہ کھینچا تو فیصلہ کیا کہ پاکستان چین ساتھ ساتھ رہیں گے، وہ ازلی فیصلہ ابدی اہمیت اختیار کرگیا ہے، چائنہ کی ماڈرنائزیشن کا سفر انسانی تاریخ میں اہم سفر ہے،ان کا کہنا تھا کہ جب چائنہ ترقی کرتا ہے تو پھر سب ترقی کرتے ہیں، ترقی کرنے والوں میں پاکستان سب سے پہلے آتا ہے، پاکستان میں بلوچستان سب سے پہلے آتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید