• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 7ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور 6 پستول برآمد کر لئے۔ 2ملزموں سے 2کلو 280 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث چار رکنی گینگ سے شہریوں سے چھینے گئے 75ہزار روپے برآمد کرلئے ۔مورگاہ پولیس نے 2رکنی گینگ کوگرفتار کر کے چھینی گئی کار اور 2موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔ کیپٹل پولیس نے بھی سات پیشہ ور بھکاریوں ، آٹھ اشتہاری مجرموں سمیت32 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔