راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)سبزی و فروٹ منڈی روات کےبعد گوجر خان اور دولتالہ بھی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع راولپنڈی میں سبزی و فروٹ منڈیوں کے سلسلے میں اجلاس میں کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عرصہ دراز سے راولپنڈی جیسا بڑا اور اہم شہر اپنی ذاتی منڈی سے محروم ہونے کے باعث اسلام آباد کی منڈی پر انحصار کر رہا تھا ۔