لاہور(خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ضلع لاہور کے علماء کرام کا اجلاس جامع مسجدامن میں مولاناڈاکٹر عبدالواحد قریشی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مولانا قاری علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، قاری ظہورالحق،مولانازبیرجمیل، مولاناخالدمحمود، مولانا عبدالعزیز،مولاناسعید وقار،حکیم راشد عمران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسز، شارٹ کورسز، ختم نبوت انعام گھر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ علماء نے کہا کہ ختم نبوت کے پیغام کوگھر گھر پہنچانے کے لیے ہمیں بھرپور محنت کرنی چاہیے۔