کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں خاتون پاکستان کالج کے ہاسٹل میں مرد افسران کی رہائش کے بعد ایک اور گرلز کالجمیں مرد افسر ان کی رہائش کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر رزاق بھٹو کو ڈیپوٹیشن پر تعینات عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ایس حلیم سومرو کی ہدایت پر گورنمنٹ کراچی کالج چاند بی بی روڈ پر اس وقت کے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عبدالباری اندھڑ نے الاٹ کیا تھا تاہم جب حکومت ختم ہونے میں چند ہفتے رہ گئے تو ڈپٹی ڈائریکٹر رزاق بھٹو نے وزیر تعلیم کے پی ایس حلیم سومرو کی مدد سے اپنا تبادلہ ایک پروجیکٹ میں کرالیا تاہم گرلز کالج کے فلیٹ میں رہائش برقرار رکھی کراچی کالج کی پرنسپل پروفیسر زاہدہ پروین نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر رزاق بھٹو کو مکان پروفیسر عبدالباری اندھڑ نے الاٹ کیا تھا تاہم جب میں پرنسپل بن کر آئی تو میں ان کو فوری مکان خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا اور ڈائریکٹر کالج کو خط بھی لکھ دیا تھا کہ مکان فوری خالی کرایا جائے تاہم مکان ابھی تک خالی نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ایک تاریخی کا لج ہےجس میں پہلے سندھ یونیورسٹی اور پھر کراچی یونیورسٹی کا آغاز ہوا تھا۔