اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم معائنہ کمیشن (پی ایم آئی سی )کی ٹیم نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کی تنصیب کے تاخیر کا شکار منصوبے کا معائنہ کیا اور کام 20 دسمبر سے پہلے مکمل کرنے پر زور دیا۔ یاد رہے کہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت اور نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈنیشن کی وزارت کی رپورٹوں پر عدم اطمینان کے بعد اس معاملے کو موثر نگرانی کے لئے پی ایم آئی سی کو بھیج دیا گیا تھا۔