• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر روڈ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ٹیوب ویل ٹھیک نہ ہوسکا

راولپنڈی (خبر نگار) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ سرسید چوک جہانگیر روڈ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ٹیوب ویل ٹھیک نہ ہو سکا ہزار مکین دربدر پانی نایاب ہو گیا دوسری بورڈ کا موقف ہے فنڈز نہیں ہیں - سالہا سال سے عملہ ایک علاقہ میں تعینات ہونے کی وجہ سے کام ہی نہیں کرتا ، پچھلے ایک ہفتہ سے ٹیوب ویل نمبر گیارہ خراب پڑا ہے ، کبھی ٹیوب ویل کی تاریں جل جاتی ہیں اور اب ٹیوب ویل کی موٹر ہی جل گئی ہے - ذرائع کے مطابق عملہ جان بوجھ کر عوام کو تنگ کرنے اور ادارے سے اضافی بل وصول کرنے کیلئے جان بوجھ کر کوئی نہ کوئی خرابی پیدا کر دیتا ہے - اس حوالے متعدد بار شکایات کرائی گئ مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اہل علاقہ نے سی ای او سے مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید