• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ دس سال سے کارروائی کی منتظر

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)دس سال گزرنے کے باوجودآڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے سی ڈی اے کے ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اسپیشل آڈٹ رپورٹ پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ ابھی تک یہ رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی سی ڈی اے نے رپورٹ میں نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں کی محکمانہ انکوائری کرائی۔ وزیر داخلہ سید محسن نقوی اس معاملہ کا نوٹس لیں جسے سرد خا نے میں ڈال دیاگیا ہے۔آڈٹ حکام سی ڈی اے کو کئی خطوط لکھ چکے ہیں۔آڈٹ سال 2016-17 کے مطابق رپورٹ میں مجموعی طور پر 35 آڈٹ پیراز شامل ہیں جن میں بے ضابطگی اور عدم تعمیل، کارکردگی اور اندرونی کنٹرول کی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید