راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری 2روزکے دوران مختلف وارداتوں میںایک گاڑی ،9موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پنجاب کالج کے قریب گن پوائنٹ پر محمدکامل سے موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ایچ ایم سی روڈ پراسامہ بن اسلم سے اسلحہ کی نوک پر10ہزار روپے ،موبائل ،ڈرائیونگ لائسنس،گاڑی کاسمارٹ کارڈ،شناختی کارڈ،تھانہ گوجرخان کے علاقہ رکھ موڑ لنک روڈ پرمحمدثاقب سے اسلحہ کی نوک پرساڑھے چھ لاکھ روپے ،تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کلب لائن کے قریب سلطان محمود سے اسلحہ کی نوک پر26ہزار روپے ،تکہ میکس ہوٹل کے قریب احدعلی سے 39ہزار420روپے اورموبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں زاہد اقبال سے 75ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں عبدالرحمان کاموبائل ،سیدپور روڈ پرساجد منیر کاموبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ ڈھوک منشی میں محمدظفران سے موبائل اور 7ہزار روپے چھین لئے گئے تھانہ دھمیال کے علاقہ شگاف پلی کے پاس کھڑی سجاد حسین کی4لاکھ سے زیادہ مالیت کے پیمپرزبھری پک اپ گاڑی ،کمرشل مارکیٹ میں راحت سعدیہ کے بیگ سے2ہزار روپے اور موبائل ،گلشن ظہیر میں عمانویل جانی کی سائیکل اور ساڑھے آٹھ ہزار روپے ،مریڑ حسن میں قیصر قربان کے رہائشی کمرے سے تالے توڑ کر10ہزار روپے اور موبائل ،چک لالہ سکم تھری میں این بی پی کے اے ٹی ایم سے سی سی ٹی وی کیمرہ ،،گلستان کالونی میں راشد محمود کے گھرسے تالے توڑ کر2لاکھ روپے ،طلائی کانٹے اور استری ،چونگی نمبر 4کے قریب شاہد کی دکان کے تالے توڑکر3لاکھ روپے ،مظہرآباد میں ذوالفقار علی کی گاڑی سے 5ہزار روپے اور موبائل ،نواب آباد میں محمداسحاق کی دکان کے تالے توڑ کراڑھائی لاکھ روپے ،دھمیال روڈ پرخورشید احمد خان کی فروٹ کی دکان سے تالے توڑ کرسیب کی 5پیٹیاں ،کیلے مالیتی 12ہزار روپے ،3سلنڈر ،پنکھا اورترازو، گھمکول میرج ہال میں محمدفیاض کی جیب میں سے بٹواجس میں سات سوریال ،70ہزار روپے ،شناختی کارڈ،سعودیہ کا اقامہ ، بنک کارڈ وغیرہ تھے چوری کرلیاگیا۔