• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ عملے نے مسافر کی ساڑھے سات لاکھ روپے لاکھ کی غیرملکی کرنسی واپس کردی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مسافر کی گمشدہ نقد رقم، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء تلاش کر کے بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دیں،پی اے اے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ عملے کو معمول کی ڈیوٹی کے دوران ایک مسافر کا گمشدہ سامان ملا، جس میں 10 ہزار 510 سعودی ریال جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے سات لاکھ روپے سے کچھ زائد بنتے ہیں ، قیمتی موبائل فونز اور دیگر ضروری اشیاء موجود تھیں۔
اسلام آباد سے مزید